خیبر پی کے پولیس سے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے: آئی جی پنجاب
لاہور (سٹاف رپورٹر)دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پی کے پولیس کے ساتھ پنجاب پولیس کی طرف سے ہر سطح پرتعاون جاری رہے گا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں خیبر پی کے ایلیٹ پولیس فورس کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ خیبر پی کے پولیس کو ٹریننگ کے مقاصد کیلئے اپنے ماہرین کی خدمات دینے کے لئے تیار ہے ۔