ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار، مال مسروقہ اسلحہ برآمد، پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی چوہدری نوید اعظم نے وکی ڈکیت گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرکے وارداتوں میں چھینی گئی موٹرسائیکل ،5موبائل،ہزاروں روپے نقدی ،پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر اعلی پولیس افسران نے ایس ایچ او چوہدری نوید اعظم اور ان کی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایچ او چوہدری نوید اعظم نے گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر منڈیاں والا روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مارتے ہوئے وکی ڈکیت گینگ کے 2ملزمان عمران عرف وکی اور اعظم ڈور والا کو گرفتار کرکے وارداتوں میں لوٹا گیا لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔