لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خواتین سمیت 7افراد زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو عورتوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور فرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ندیم نے عورتوں کی مدد سے حملہ کر کے محلہ دار خاتون نرگس بی بی کو زخمی کر دیا۔ رقم بھی چوری کر لی۔ کلاں والا میں سابقہ جھگڑے کی بنیاد پر اسلم، بلال و دیگر افراد نے حملہ کر کے عاشق کو زخمی کر دیا ۔ ذوالفقار وغیرہ نے بچوں کی لڑائی پر مشتعل ہو کر ماریہ بی بی کو زخمی کر دیا دیگر واقعات میں اسلم، جاوید وغیرہ زخمی ہو گئے۔