گرانفروشی پر 66 دکاندار گرفتار، 73 کے چالان، 11 جیل منتقل

15 ستمبر 2015

لاہور+ فیروز والہ (خبر نگار+ نامہ نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران702مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر37 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ64,200روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،51افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر62افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں چار دکانداروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے اس ضمن میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔