وزیرآباد میں کارڈیالوجی ہسپتال غیرفعال رکھنے کیخلاف درخواست، لوکل کمشن کی رپورٹ طلب

15 ستمبر 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وزیر آباد میں پرویز الٰہی دور میں بنائے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو غیرفعال رکھنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے لوکل کمشن کی رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ پرویزالٰہی کے دور میں وزیر آباد میں قائم کئے جانے والے دل کے ہسپتال کو حکومت پنجاب نے جان بوجھ کر غیرفعال کر رکھا ہے، ہسپتال قائم ہونے کے باوجود یہاں ڈاکٹر، ادویات اور مشینری دستیاب نہیں ہے، منصوبے کو جان بوجھ کر سیاست کی نذر کیا گیا۔ عدالتی حکم پر قائم لوکل کمشن نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...