جھل مگسی: نواحی گاﺅں کے دو قبائل میں تصادم، تین افراد زخمی
جھل مگسی: نواحی گاﺅں کے دو قبائل میں تصادم، تین افراد زخمی
جھل مگسی (اے پی پی) بولان میں حاجی شہر کے علاقہ کے ایری گاﺅں میں دو قبائل کے درمیان تصادم میں ایک گروہ کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو بولان میں حاجی شہر کے علاقے ایری گاﺅں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں اللہ دتہ، محمد اشرف اور بہاول خان زخمی ہو گئے۔ لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سبی سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
جھل مگسی/ تصادم