شفقت علی خان نے امیر خسرو سنگیت اکیڈمی ایوارڈ حاصل کر لیا
ممبئی(نوائے وقت رپورٹ )معروف کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خان نے آسکر،بافٹا اور لندن ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ جیسے بین الاقوامی ساکھ کا حامل امیر خسرو سنگیت اکیڈمی ایوارڈ حاصل کر لیا۔استاد شفقت علی خان کو یہ ایوارڈ پاکستان بھارت امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر برصغیر کی خالصتا کلاسیکل فن گائیکی کو متعارف کروانے پر دیا گیا۔