نابیناافراد حکومت کی خصوصی تر جیحات میں شامل ہیں:میاں ماجد
ملتان ( لیڈی رپورٹر )ڈی ای او سپیشل ایجو کیشن ملتان میاں ماجد نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد حکومت کی خصوصی تر جیحات کا حصہ ہیں۔ معذور افراد کو تعلیم اور ہنر دیکر نہ صرف خودمختار کیا جاسکتا ہے بلکہ کامیاب شہری بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے ملتان جسمین لائنزکلب کے زیر اہتمام نابینا افراد کے عالمی دن کے مو قع پر گو ر نمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر شیر شاہ ٹاؤن میں بصارت سے محروم بچوں میں سفید چھڑ یاں تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جسمین لائنز کلب کی صدر عا لیہ افضل سپرا نے کہا سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔