یونان نے دعوی کیا ہے کہ ترکی نے یونانی وزیر خارجہ کا طیارہ 20 منٹ تک فضا میں روکے رکھا۔یونانی میڈیا کے دعوے کے مطابق طیارہ 20 منٹ تک فضامیں روکے رکھنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونانی وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس عراق کے دورے سے واپس آ رہے تھے۔دعوے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ترک حکام نے وزیر خارجہ کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے میں تاخیر کی۔یونانی میڈیا کاکہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے طیارے کے پائلٹ کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت پہلے سے تھی۔واضح رہے کہ سمندرمیں تیل کی تلاش کی ڈرلنگ کے باعث یونان اور ترکی کے مابین حالات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں۔یونانی میڈیا کی جانب سے ترکی کے اس اقدام کو ایک تازہ اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024