بہاولپور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ اداروں کے خلاف بولنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے،پاک فوج نے ملک کو عدم استحکام ہونے سے بچایا۔
وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے بہاولپور میں ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے کے آخرتک ایم ایل ون کاٹینڈر لگا دیں گے، عمران خان کےدورمیں ایم ایل ون کی شکل میں انقلاب آئےگا، جب تک میں وزیر ہوں کسی کوملازمت سےنہیں نکالوں گا، ریلوےسےکرپشن ختم کرناآسان کام نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ 2سال گزر گئے یہ تیسرا سال اور چوتھے سال میں الیکشن شروع ہو جاتا ہے۔امیدوار کو اپنے حلقے میں جانا ہوتا ہے اس لیے مہنگائی اسی سال کم کریں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہم 5 سال کیلئےآئےہیں،پہلےنہیں جائیں گے،31دسمبرسے پہلےجھارو پھڑےگا۔8سے 15 افراد اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کرپٹ لیڈرکیخلاف جہاد کر رہےہیں۔عمران خان اقتدارچھوڑدیں گے لیکن کرپٹ عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، فضل الرحمان میرے پیر بھائی ہیں،وہ دسمبر میں ہمیں جاتا دیکھ رہے ہیں جبکہ میں مارچ میں عمران خان کوسینیٹ کےٹکٹ تقسیم کرتا دیکھ رہاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلےنوازشریف بینظیرکوسیکیورٹی رسک کہتے تھے۔لندن میں بیٹھاشخص سڑکوں پرنکل کیلئےکہہ رہا ہے۔ اداروں کے خلاف بولنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے۔پاک فوج نے ملک کو عدم استحکام ہونے سے بچایا۔شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کوجلسہ کرنےکی اجازت مل گئی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کےتمام چھوٹےکارکنوں کورہاکیاجائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38