کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی مذمت کر دی۔
شہر قائد کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جس میں پی پی رہنما پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے جوہری اثاثے عمران خان کے ہاتھ میں غیرمحفوظ ہیں،92 کاورلڈ کپ ہماری جڑوں میں بیٹھ گیا ہے،عمران خان کا آنا بھی سازش ہے۔ ان کے معاونین غائب ہیں، آٹاچور جہانگیر ترین اور زولفی بخاری کہاں ہیں،ان کوبھاگے نہیں دیں گے۔
پلوشہ خان نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کےوارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی مذمت کرتے ہیں،وہ ضمانت پرہیں ہم مذمت کرتے ہیں،سمجھتے ہیں کہ حکمران بوکھلاہٹ کاشکارہیں اور چیئرمین نیب بلیک میل ہورہے ہیں۔ وہ قوم کوبتائیں کہ ان کوکیسے بلیک میل کیاجارہا ہے،18اکتوبرکوپیپلزپارٹی عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، ہمارے کارکنان نے جان دی اب حساب سڑکوں پرہوگا ان کوبھاگنے نہیں دیں گے،پنجاب پولیس ہمارے کارکنان کو ہراساں کررہی ہے۔پنجاب پولیس نے پیپلزپارٹی رہنماوں کے گھروں پراس طرح چڑھائی کی ہے جیسے مودی کشمیریوں پرکررہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیرہمارے ہاتھ سے نکل گیا، آزادکشمیرکے وزیراعظم کابیان تشویشناک ہے،ان کایہ کہنا کہ لگتاہے وہ کشمیرکے آخری وزیراعظم ہیں۔
قبل ازیں قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےسابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024