کلر سیداں ، کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار کھاد ڈیلروں کیخلاف کارروائی
کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے گزشتہ روز ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار عدد کھاد ڈیلرز چوہدری سخاوت محمود،محمد سفیر،حافظ محسن اور عدیل حسین کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔