سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام جاری باز اور شکار نمائش میں بندر الدیرا فالکن کیئر سینٹر نے بازوں کے لیے دنیا کی پہلی خصوصی ایمبولینس سروس متعارف کروائی ہے۔اس منصوبے کو سعودیوں نے ڈیزائن کیا ہے۔ ایمبولنس سروس ہنگامی میڈیکل اور سرجیکل کی خدمات کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق باز اور شکار نمائش 2019 کے تیسرے دن بازوں کی فروخت 40 لاکھ ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ تین دن میں ایک لاکھ 82 ہزار افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024