پی آئی اے نے ملائشیاء کے شہر کوالالمپور کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا
اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/ پی آئی اے نے ملائشیاء کے شہر کوالالمپور کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا۔ قومی ائر لائن کر ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 894 تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔کوالالمپور کے لئے 8 ماہ کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے کوالالمپور کے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوں گی۔ فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازیں معطل کی گئی تھیں۔پروازوں کے دوبارہ شروع کرنے پر کاروباری حلقوں اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔