جوان پروگرام کے ملک گیر آغاز کے لئے افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل ہیں: عثمان ڈار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے پیر کے روزپی ٹی آئی کئے سینٹرل سیکرٹریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی تاریخی ''کامیاب جوان پروگرام '' کے تاریخی اجارہ پر مفصل بریفنگ دی اور بتایا کہ 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے ملک گیر آغاز کے لئے افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل ہیں یہ پروگرام وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کی روشنی میں تاریخی پروگرام تیار کیا ہے عثمان ڈارنے کہا کہ 17 اکتوبر کو وزیرِاعظم اس پروگرام کا افتتاح کریں گے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بنائیں گے وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں ترتیب دیا گیا پروگرام نوجوانوں کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے پروگرام ترتیب دینے پر عثمان ڈار اور انکی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیںنوجوان ہمارے قومی وجود کا اہم ترین حصہ ہیںپاکستان میں سیاسی تبدیلی کے عمل میں نوجوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیاقومی تعمیر کے ہر مرحلے پر نوجوانوں کو شامل کرنا اولین ترجیح ہے سیف اللہ خان نیازینے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو معاشی طور خودمختار بنانا اہم ہدف ہے تحریک انصاف کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے۔