زرداری ، نواز شریف کا فضل الرحمن کار ڈ نہیں چلے گا‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور( این این آئی )وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر،پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ زرداری ، نواز شریف کا مو لانا فضل الرحمن کار ڈ نہیں چلے گا ، مو لانا فضل الرحمن کو نواز شریف اور آ صف زرداری ڈیل کیلئے استعمال کررہے ہیں ، زرداری اور نواز شریف احتسا ب سے بچ سکتے ہیں نہ ہی ان کی کو ئی چا ل کامیا ب ہو سکتی ہے، سا بق حکمران جس شکنجے میں پھنس چکے ہیں اس سے نکلنے کاراستہ لوٹی گئی قومی دو لت واپس کرنے کے علاوہ کو ئی نہیں۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس میں صرف نواز شریف کی کر پشن سامنے آئی تھی جو ں جو ں کیس کھلتا گیا پتہ چلا کہ نوازشریف بھائی، بھتیجوں، بیٹو ں، داماد اور سسرالیو ں سمیت پروفیشنل چور اورڈکیت ہے ، عمران خان کی انٹری سا بق حکمرانو ں کیلئے وبال جان بن چکی ہے، احتسا ب کاعمل روکنے کیلئے نواز شریف اور اس کی فیملی مو لانا فضل الرحمن کو بھار ی فنڈ نگ کر رہے ہیں ۔