مکرمی! کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا کام گزشتہ تین عشرے قبل شروع ہوا تھا۔ اس اہم ترین ملکی منصوبہ پر اربوں روپے خرچ کئے گئے تھے اور اچانک اس مفید ترین منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر بند کر دیا گیا تھا۔ اس ڈیم کے بننے سے پاکستان کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔ ملک میں 3600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ بے روزگاری ختم ہو گی۔ زراعت تجارت اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔ عوام ہزاروں روپے کے بل بجلی ادا کر رہے ہیں اور ہر ماہ بجلی کے نرخ بڑھائے جا رہے ہیں اس ڈیم کی تعمیر سے پاکستان انرجی میں خودکفیل ہو جائے گا لہٰذا حکومت پاکستان کے بہترین مفاد میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو فی الفور شروع کیا جائے۔ اس ڈ یم کو بلاوجہ متنازعہ بنا دیا گیا ہے حالانکہ اس کی تعمیر سے کسی صوبے کے مفادات متاثر نہیں ہوں گے بلکہ تمام صوبے خوشحال ہو جائیں گے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024