مکرمی! مسئلہ کشمیر کے بارے صدر ٹرمپ کی طرف سے پاکستان بھارت کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش صرف دھوکہ ہے۔ خدانخواستہ اگر بھارت یہ پیشکش قبول کر لیتا تو اب تک کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا ہوتا۔ کیا ہمارے حکمرانوں دانشوروں، سیاست دانوں کو معلوم نہیں کہ کس طرح بائونڈری ایوارڈ میں ریڈکلف نے گورداسپور فیروز پور لاہور کے 25 تھانوں کے علاقے 13/14 اگست 1947ء رات کے وقت بھارت کے حوالے کر دئیے۔ ہمارے قائد اعظم (اللہ جنت عطا فرمائے آمین) نے کہا ’’یہ پہلا موقع ہے کہ برٹش عدلیہ بک گئی‘‘ کیونکہ یہ ثالث کا فیصلہ تھا لہٰذا انحراف ناممکن تھا۔ مندرجہ بالا گزارش ہے کہ بعد ناچیز یہ رائے دیگا کہ سوائے استصواب کے بغیر کوئی حل قبول نہ کیا جائے۔ (میجر (ر) محمد سلیم ماڈل ٹائون لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024