مکرمی! سری لنکا کی ٹیم پاکستان آنے پر ہر شخص خوش تھا لیکن جب لاہور کے پہلے دو ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کی بی ٹیم جس میں دس چوٹی کے کھلاڑی شامل نہ تھے پاکستان کو عبرتناک شکست دی جس طرح سری لنکا کے نوجوان کھلاڑوں نے بیٹنگ بائولنگ ، فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ پاکستان کیلئے نصیحت آموز سبق ہے۔ پاکستان ٹیم جو بوڑھے ان فٹ آئوٹ آف فارم کھلاڑیوں پر مشتمل تھی کراچی میں ہونے والے دو ون ڈے میں بھی بمشکل جیتی۔ عمر خاں، جنید خاں، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، موسیٰ خاں، عابد علی، عثمان صلاح الدین کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ون ڈے میچز میں پاکستان سے سیکھا اور ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو کرکٹ کھیلنی سکھائی۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38