راولپنڈی، اسلام آباد،سرگودھا‘خیبر پی کے اورشمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور+سرگودھا(آن لائن+نامہ نگار)راولپنڈی، اسلام آباد،سرگودھا‘ خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 157 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ مانسہرہ، بالاکوٹ، چترال، سوات، دیر بالا، شمالی وزیرستان، کرم ایجنسی، بٹگرام، مالاکنڈ، نوشہرہ، غذر، مری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ا?زاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے سے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچرتباہ اور30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سرگودھا شہر اور گرد و نواح سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبع سویرے 6.31 پر محسوس کئے گئے۔