ناجائز بھرتی کیس: عدالت میں پیش نہ ہونے پر آصف ہاشمی کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت نے ناجائز بھرتی کیس میں پیش نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔