دوہری شہریت کے حامل طلباء میڈیکل کالجز میں داخلے کے اہل ہیں: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت کے حامل طلباء کو میڈیکل کالجز میں داخلے کا اہل قرار دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی آرڈیننس برائے سال 2019 کالعدم قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے طلباء کومیڈیکل کالجز میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواستوں کافیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پاکستان سے اے لیول کرنے والے دوہری شہریت کے حامل طلباء کو میڈیکل کالجز میں داخلے کا اہل قرار دے دیا۔ عدالت نے دوہری شہریت کے حامل طلباء کومیڈیکل کالجز ایڈمیشن رولز2018کے تحت میڈیکل کالجز میں داخلے دینے 2018کے داخلہ رولز کے تحت نئی میرٹ لسٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔