شجاع آباد: نشے سے منع کرنے پر بد بخت کی فائرنگ‘ 4 بچے جاں بحق‘ بیوی سمیت 2 زخمی
شجاع آباد (نوائے وقت رپورٹ) شجاع آباد میں سنگدل باپ نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے چار بچے قتل کر دیئے جبکہ بیوی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں فوزیہ‘ عمران‘ رضوان اور مدنی شامل ہیں۔