ٹنڈو محمد خان،ہسپتا ل کے بیت الخلا میں نوزائیدہ بچہ پھینکنے والی خاتون گرفتار
ٹنڈو محمد خان(صباح نیوز) ٹنڈو محمد خان میں مقامی ہسپتا ل کے واش روم میں نوزائیدہ زندہ بچہ کو پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھ آنے والے مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان کو ہسپتا ل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار عورت بچے کی ماں ہے لیکن اس کی اس حرکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔