شہر میں لاکھوں کے ڈاکے‘ 3 گاڑیاں 7 موٹر سائیکل چوری
لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کا لو نی کے علا قہ میں سمسو ن کے گھر میں اس کی فیملی سے2 لاکھ 40 ہزار کی نقد ی، مو با ئل فو نز اور طلا ئی زیو رات، ملت پا ر ک کے علا قے میںگو ہر کے گھر سے دو ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2 لا کھ10 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان، ستو کتلہ کے علا قہ میں زین کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ90 ہزار کی نقدی‘ اور طلائی زیو رات، مو با ئل فون، شالیمارکے علا قہ میں راحیل کے گھر کی فیملی سے1لاکھ 80 ہزار کی نقدی‘ طلائی زیورات و دیگر سامان اور غازی آ با د کے علا قہ سے جا ویدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ60 ہز ار روپے کی نقدی‘ موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصطفیٰ آباد، شالیمار اورکو ٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ، ریس کو رس، نو اب ٹا ئو ن، جو ہر ٹا ئو ن، با غبا نپو رہ، بادامی با غ اورلٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چرا لی گئیں۔