آسٹریلوی خاتون کے ہاں 6 کلو گرام وزنی بچی کی پیدائش
سڈنی (نیٹ نیوز) خاتون کے ہاں نومولود بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے وزن نے تمام لوگوں کو حیران کردیا۔ایما ملر اور ڈینیل کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے ریمی فرینسس رکھا، یہ جوڑا آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہائش پذیر ہے اور ان کے ہاں جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس بات سے نا صرف بچی کے والدین حیران تھے بلکہ اسے دیکھنے والے تمام لوگ ہی ان کی بچی کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔عام طور پر آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے بچوں کا اوسطً وزن 3کلو گرام تک ہوتا ہے جب کہ ریمی نامی اس بچی کا وزن 6 کلو گرام تھا۔