جمہوریت میں ہرایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے:خالد مقبول صدیقی
لاہور(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہرایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حالات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے،گورنر راج کی آئین میں گنجائش موجود ہے لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے،جمہوریت کا تقاضا ہے کہ جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے اتنا ہی اس کو اختیار ملنا چاہیے،پاکستان میں فاصلاتی تعلیم کے لیے ایشیا اور عالمی سطح پر کیے گئے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی ،ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر نعیم طارق،یونیورسٹی آف فلپائنز کی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بلنڈا بندلاریا،ڈاکٹر ناصر جاوید سمیت ایشیا سمیت ملائشیا ،چین ،ترکی،ویتنام یورنیورسٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کراچی پاکستان کے ریونیو کا 65فیصد شیئرہولڈر ہے۔