مقبوضہ کشمیر کا پاکستان سے جلد الحاق ہوگا: آصف بٹ
لاہور(پ ر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا ہائی وے ڈیپارٹمنٹ لاہور کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بھی پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں تحریک حریت کے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے ، کشمیر ی احتجاجی مظاہروں میں پاکستان کاپرچم سربلند کرتے ہیں جن کا واحد مطالبہ حق خود ارادیت ہے جس کے حصول سے مقبوضہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔