سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ معمول کے مطابق جاری ہے:سیکرٹری ہیلتھ کیئر
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی سیکرٹری محکمہ سپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ معمول کے مطابق جاری ہے۔پیش کردہ رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال کے او پی ڈی میں 3700 مریضوں، میوہسپتال میں 5186، جنرل ہسپتال میں 3000، گنگا رام میں 1153،سروسز ہسپتال میں 1900 اور گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کے او پی ڈی میں 1392مریضوں کا علاج معالجہ ہوا۔