لاہور ریجن کی جیلوں میں بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر بنانے کے احکامات
لاہور (سٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی جیلوں میں ملاقات اور دیگر مسائل کے لیے آنے والے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔اس سلسلہ میں جیل سپرنٹنڈنٹس کے نام مراسالہ میں ایک حدیث پاک ’’جس نے بڑے کا احترام نہ کیا چھوٹے پر رحم نہ کیا تو وہ ہم میں سے نہیں‘‘کا حوالہ دیتے ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے جیل حکام اور عملہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت ،سستی اور کوتاہی برداشت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے جیل قوانین کے مطابق قیدیوں ،حوالاتیوں اور ملاقاتیوں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ملک مبشر احمد خان نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ جیلوں کو عقوبت خانوں کی بجائے دارالاصلاح بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو اور اس سلسلے میں کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا جیلوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ملازمین کی فلاح و بہبود کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔