ڈاکٹر سعید احمد ایک ہفتہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرفضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ ایک ہفتہ کے تعلیمی و علمی دورہ پرپاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ملک کے مختلف دینی اداروں کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ سے خطاب،پشاور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت اور کراچی میں جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی،مفتی عبدالرحیم سمیت دیگر نامور علمی و دینی شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے باطل فرقوں اور فتنوں کے سدباب ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، اسلام کی اشاعت کے لیے مختلف تجاویز اور امور پر بات چیت کریں گے۔