ترقی اور خوشحالی پائیدار جمہوری نظام کے ذریے ہی ممکن ہے:جواد احمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی پائیدار جمہوری نظام کے ذریے ہی ممکن ہے،آمریت سے صرف محدود تعداد ہی فائدہ حاصل کرتی ہے اور باقی اکثریت طبقاتی تفریق میں بٹ جاتی ہے جن کو روزی روٹی کمانے کے لئے بھر پور جدوجہد کرنی پڑتی ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام کا معاشی قتل کرکے انہیں مہنگائی کے سمندر میں غرق کردیا ہے،لنگر خانے قائم کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی،بیروزگاری کے خاتمے پر عملی اقدامات کیے جانے چاہیے تھے ۔