چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمدکاڈولفن ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈولفن ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سارہ احمد نے بلال ظفر اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بچوں کے جنسی استحصال اور گداگری میں استعمال کو روکنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈولفن سکواڈ کے مابین باہمی روابط کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔