لاہور: آتشزدگی کے دو واقعات گھر اور دکان کا سامان جل کر خاکستر
لاہور(نمائندہ خصوصی)شہر میں آتشزدگی کے دو واقعات میں گھر اور دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو کو بند روڈ پر واقع امین پارک کے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جبکہ آتشزدگی کا دوسرا واقع مناواں کے علاقہ تاج گڑھ میں پیٹرول کی دکان میں پیش آیا۔ دونوں واقعات میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔