ڈی پی او شیخوپورہ کا تھانہ فیروزوا لہ کا اچانک دورہ
فیروزوالہ (نامہ نگار ) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے تھانہ فیروزوا لہ کا اچانک دورہ کیا تھانہ کی حوالات میں بند ملزموں سے ان کی گرفتاری کے بارے میں بات چیت کی اور ان کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ محرر آفس ریکارڈ روم بلڈنگ تھانہ دیگر امور کا بھی جائزہ لیا تھانہ میں مزید بہتری اور سائلیں کی دادرسی کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی تھانہ وزٹ کے دوران ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ ملک یعقوب اعوان ایس ایچ او مطلوب احمد کمبوہ بھی موجود تھے۔