سپریم کورٹ میں ایڈز کے مرض سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل آفس نے جلالپورجٹاں میں ایڈز متاثرین ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار ہے۔گزشتہ ایک سال میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں انتالیس ہزار کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ساٹھ ہزار، سندھ میں باون، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں سترہ ہزار مریض ہیں۔ملک میں رجسٹرڈ ایڈز مریضوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024