ترکی میں ٹرک کے نہر میں گرنے کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صوبےازمیر میں تیز رفتار ٹرک رکاوٹ کو توڑتے ہوئے بیس میٹر نیچے ایک نہر میں جا گرا جس کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور یہ تمام افراد غیر ملکی تارکین وطن ہیں۔ ہلاک افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو وریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024