پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سامنے آ گیا حکومت کی 50روزہ کارکردگی کیسی ہے، گالم گلوچ سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، سپیکر نے کہا ہے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے، پی ٹی آئی نے اپنی 50فیصد سیٹیں کھودیں۔پمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خروشید شاہ نے کہا کہ ملک میں یکساں قانون ہونا چاہیے، ضمنی الیکشن میں سامنے آ گیا حکومت کی پچاس روزہ کارکردگی کیسی ہے، گالم گلوچ سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، حکومت نے ناکام معاشی پالیسیاں دی ہیں، چیف جسٹس کا احترام کرتا ہوں، نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کے ذریعے دباﺅ ڈالا جاتا ہے، اس وقت لاکھوں کی تعداد میں عدالتوں میں کیسز پڑے ہیں، چیف جسٹس نے خود کہا کہ 55ہزار کے حساب سے روزانہ کا ایک جج کا خرچہ ہے،ملک میں معاشی صورتحال سے عوام خوفزدہ ہیں، ٹیکسز بڑھ رہے ہیں، کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے، ڈالر اوپر چلا گیا ہے، جس ملک میں انصاف الگ طرح کا ہو گا وہاں مسائل جنم لیں گے، اسپیکر نے کہا ہے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے، پی ٹی آئی نے اپنی پچاس فیصد سیٹیں کھودیں، ملک میں80لاکھ افراد کو گھر کی ضرورت ہے، حکومت گھر بنانے کےلئے قرض دے رہی ہے، کارکردگی دکھانے کےلئے حکومت نے خود 100روزہ پلان کا اعلان کیا۔
ضمنی الیکشن میں سامنے آ گیا حکومت کی 50روزہ کارکردگی کیسی ہے: خورشید شاہ
Oct 15, 2018 | 17:26