کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اصلاحات لانے کا مقصد نظام کو بہتر کرنا ہے.اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویزات وفاقی ٹاسک فورس کو بھیجیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی۔مراد علی شاہ اور ڈاکٹر عشرت حسین کے مابین ملاقات میں سول اصلاحات اور آسٹرٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ سول اصلاحات پر کام کررہے ہیں اور اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویزات وفاقی ٹاسک فورس کو بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اصلاحات میں ہر سروس کیڈر کو اچھا کیریئر دیں گے اور حکومت ہر ایک ملازم کو مقررہ وقت پر ترقی کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹرٹی سے متعلق حکومت سندھ کام کررہی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024