ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کا مقابلہ پی ٹی آئی نہیں حکومت سے تھا:اویس نورانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کا مقابلہ پی ٹی آئی نہیں حکومت سے تھا۔ ضمنی الیکشن کے نتائج گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ حکومت کا سو روزہ پلان بری طرح ناکام ہو چکا ۔ ڈالر کی اڑان، روپے کی تھکان اور مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان ہے۔ عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھائے جا رہے ہیں۔ اہل علم کی نیب کے ہاتھوں بے توقیری سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے۔