احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ بند ہونا چائیے،گلزار اعو ان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پا کستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ بند ہونا چائیے اور جو لوگ اپنے آپ کو دیانتدار اور ایماندار سمجھتے ہیں انہیں خوشی کے ساتھ احتساب کے عمل سے گزرنا چائییے اور یقین رکھنا چائییے کہ قانون اور عدالتیں ان کے ساتھ انصاف کریں گی تاکہ وہ عوام کے سامنے سرخرو ہو سکیں ۔ پیپلز سیکریٹریٹ امن ہائوس پشاور روڈ راولپنڈی میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ اگر ان کے خلاف کرپشن ثابت ہو تو قوم کا ان کے بارے میں حقائق جاننا بھی حق ہے ۔ پی پی پی کی قیادت کسی کرپٹ کی طرفدار ہے اور نہ کرپشن کی حمایت کرتی ہے مگر احتساب کے عمل سے سیاسی رقابت کی بو نہیں آنی چائییے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور جمہور یت کو سپورٹ کیا ہے ۔ ہماری قیادت چاہتی ہے کہ عمران خان کو اگر مینڈیٹ ملا ہے تو وہ پانچ سال پورے کریں اور اپنے ایجنڈے پر کام کریں تاکہ پتہ چل سکے وہ ملک کے ساتھ کتنے مخلص اور کتنے اہل ہیں ۔