عشق رسولؐ تمام تر کامیابیوں و کامرانیوں کی ضمانت ہے ،ند یم شیخ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ دامن اسلام میں وجود مصطفی ؐ کے صدقے پہلی بہار ربیع الاول ہے ۔ماہ ربیع الاول میں آمدمصطفیؐ کی وجہ سے اسلام کے وجود کو زندگی عطا ہوئی اور بہار مصطفی ؐ سے ہر سو تازگی پھیل گئی ، رسول کریم ؐ کی دنیا میں تشریف آوری سے تا ریکی کا دور ختم ہوا اور پوری دنیا نور محمد ؐسے منور ہوگئی ۔فخر دوجہاں ، رحمت العالمین ، شافع محشر حضرت محمد ؐ کی ذات مبارک کا ہر گوشہ سراپا رحمت ہے۔ان خیالات کا اظہارندیم شیخ نے جشن آمد رسول ؐ کے سلسلے میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کا اجلاس نائب صدر عاصم اللہ قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ،سینئر نائب صدور فرحان شیخ ،فواد بٹ ،سرپرست اعلیٰ چوہدری خورشید انور،سرپرست مشتاق احمد مغل ،نبی مکرم ؐ سے عشق ہر مومن کے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے ۔عشق رسولؐ تمام تر کامیابیوں و کامرانیوں کی ضمانت ہے اور اس عشق کی برکت سے قبر کی رات بھی منور ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار ندیم شیخ نے ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصو صی پیغام میں کیا ۔ندیم شیخ نے کہا کہ مسلمانا ن عالم کیلئے سب سے بڑی اور حقیقی عید جشن آمد رسولؐ ہے اور میلاد منانا ہر مسلمان پر واجب اور رب کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ہے عاشقان رسول ؐ اور غلامان رسولؐ میلاد شریف مناتے رہیں گے اور حالات جیسے بھی ہوں میلاد مصطفیؐ کیلئے تن من دھن سب کچھ نچھاور کر یںگے ۔ذکر مصطفی ؐ کرنے سے دلوں کو سکون ،عاشقوں کو چین اور بے قراروں کو قرار ملتا ہے۔مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی فروغ عشق رسول ؐ کے لئے کوشاں اور میدان عمل میں سرگرم ہے۔