تین روزہ ورکشاپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ سکندرحیات کی زیر ہدایات فش کلچر اینڈ کنزرویشن کے مو ضوع پر پوٹھوار ریجن میں تین روزہ ورکشاپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا ۔جس میں فش فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشربز ٹریننگ راولپنڈی ثناء عروج کے مطابق ورکشاپ کا آغاز 17اکتوبر کو جہلم سے ہوگا۔جس میں بڑی تعداد میں فش فارمرز شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ورکشاپ کا اگلا سیشن 18اکتوبر کو چکوال میں ہوگا۔ اسی طرح ضلع راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں کے فش فارمرز کے لیے فش کلچر اینڈ کنزرویشن ورکشاپ 19 اکتوبر کو فش فارمرز ٹریننگ سینٹر محکمہ ماہی پروری راول ٹاون اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ورکشاپ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسیٹی میاں غلام قادر اور ان کی ٹیم ممبران اہم موضوع کے بارے میں اظہار خیال کریںگے۔