سرسید سائنس کالج میں سائنس اور آرٹس میں علمی مباحثہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کے قدیم ترین تعلیمی ادارے سرسید سائنس کالج میں سائنس اور آرٹس کے مستقبل کے حوالے سے ایک علمی مباحثہ ہوا۔ جس میں جڑواں شہروں کے ممتاز تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ممتاز ادیب حمید شاہد ( تمغہ امتیاز) جبکہ دیگر مہمانوں میں بریگیڈئیر( ر)سید نصیر الدین( ستارہ امتیاز) نعیم الحق وقار احمد شیخ اور مسرت صدیق نے شرکت کی ججز کے فرائض سلمیٰ اسد، خرم بٹ اور روشین عاقب نے ادا کیے مختلف تعلیمی اداروں کے 28 طلبہ و طالبات نے بھرپور علمی دلائل سے مستقبل میں سائنس اور آرٹس کے کردار پر بحث کی۔ ججز کے فیصلے کے مطابق عسکریہ کالج اول جبکہ سرسید کالج دوم اور سوم رہا۔مہمان خصوصی حمید شاہد نے اپنے خطاب میں سائنس اور آرٹس میں توازن پر زور دیا اور کہاں کہ دونوں ہی بنی نوع انسان کی اہم ضرورت ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر پرنسپل ادارہ پروفیسر طارق محمود اور انچارج لٹریری سوسائٹی شکور رافع نے مباحثہ میں شریک طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔