ایک دیرینہ خواہش

مکرمی!برصغیر کا گیٹ وے دنیا کا قدیمی مشہور تاریخی شہر آج کے خیبر پختونخواہ کے ماتھے کا جھومر پھولوں کا شہر،پشاور،میری پیدائش اسی شہر میں 80 سال قبل ہوئی۔اس شہر میں پرورش پائی یہاں کا صحت بخش پانی پیا۔اسی شہر کی صحت مند ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوا اسی شہر کی مٹی میں کھیل کر پروان چڑھا کسی حد تک تعلیم حاصل کی۔ایک دن بچون کو لیکر پشاور کی قدیم سواری ٹانگہ میں بیٹھ کر سیر کو نکلا ایک مشہور و معروف مقام کے قریب سے گزرا ۔وہ مشہور ومعروف مقام قلعہ بالا معیار ہے جو صدیوں سے شہر کے بیچوں بیچ بڑی آن و شان سے کھڑا ہے۔جولائی 2018 کو نئی حکومت بننے پر خان صاحب نے قوم سے بہت سے وعدے کئے تھے جن میں ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ چاروں صوبوں کے گورنر ہاوس عوام الناس کے لئے کھول دئے جائیں گے اور چاروں صوبائی وزیر اعلٰی ہاوس کے علاوہ کچھ بڑے افسروں کے بنگلے جو 20,20 کنال پر محیط میں انکو ختم کرکے وہاں تدریسی ادارے قائم کئے جائیں گے اور مرکزی میں وزیراعظم ہاوس کو بین الاقوامی یونیورسٹی بنایا جائے۔ وزیراعظم اور وزیر اعلٰی سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کرسکتے ہیں اور کرگذریں عوام کے دل مزیدجیت لیں۔(شیخ اختر حسین،0333-2390500)