کوٹ اسلام میںڈاکخانہ نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا
کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام میں باقاعدہ ڈاکخانہ نہ ہونے سے شہریوں کو ڈاک کے حصول میں شدید پریشانی کاسامنا ہے ضروری کاغذات وغیرہ بھجوانے کے لئے شہریوں کو دوسرے شہروں کا رخ کرناپڑتا ہے یا پھر پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کے ہاتھوں مہنگے داموں ڈاک بھجوانے پر مجبور ہیں ڈاک کا نظام نہ ہونے سے اکثر طلباء وطالبات بروقت رول نمبر سلپس ودیگر ضروری کاغذات نہ ملنے کی وجہ سے امتحان سے محروم رہ جاتے ہیں اور ان کا قیمتی سال ضائع ہوجاتے ہیں اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکا م سے باقاعدہ ڈاکخانہ کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ بروقت اپنے کاغذات بھجوائیں اور وصول کرسکیں۔