ریلوے سٹیشنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شیڈول جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی ملتان ڈویژن کے معائنہ سے قبل ریلوے انتظامیہ ملتان نے مذکورہ سٹیشنوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایف جی آئی ملتان ڈویژن کے دو روزہ دورے پر23اکتوبر کوآئیں گے جنہوںنے خان پور سے ملتان اور دوسرے روز لودھراں سے پاکپتن ریلوے سیکشن کا معائنہ کرنا ہے۔ تاہم ان کے آنے سے قبل ڈی ایس امیر محمد دائود پوتا، ڈپٹی ڈی ایس اطہر ریاض ان سٹیشنوں پر ریلوے سسٹم کا دو روزہ معائنہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔