انجمن وثیقہ نویسان ملتان تالہ بند ہڑتال کے خاتمہ کے بعد آج سے دوبارہ کام شروع کریگی
ملتان(نمائندہ خصوصی) انجمن وثیقہ نویسان ملتان تالہ بند ہڑتال کے خاتمہ کے بعد آج سے دوبارہ کام شروع کرے گی۔ اراضی رجسٹریشن کیسسز سب رجسٹرار ملتان سٹی اور سب رجسٹرار ملتان کینٹ کو منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے۔ واضع رہے 2روزقبل انجمن و ثیقہ نویسان نے رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں وثیقہ نویسیان کے خلاف در ہونے والے مقدمہ کے باعث قلم چھوڑتالا بند ہڑتال کر دی تھی۔ جس کی وجہ سے رجسٹری برانچ کے تمام اُمور درہم برہم ہو کر رہ گئے تھے۔