سابقہ حکمرانوں نے معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا: عمران پرویز دھول
خانیوال(خبرنگار) سابقہ حکمرانوں نے معیشت کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلا درپیش چیلنجز پر جلد قابو پالے گے عمران خان ہی ملک وقوم کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول نے اپنی رہائشگاہ پرصوبا ئی حلقہ206سے آئے ہوئے معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ملک وقوم کو قرضوںکی دلدل میں دھکیل کر ذاتی اثاثے بنائے گئے۔ فاروق احمد‘ چودھری عبدالحفیظ و دیگر بھی موجود تھے۔