حکومت اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کا خاتمہ ، ذمہ داروں کو سزا دے
ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ملتان کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما اشرف قریشی نے کہا ملک کے حالات کی وجہ سے سیاسی کشیدگی میں کمی آنی چاہیے حکومت اپنے وعدوں کے مطابق کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ذمہ داروں کو بھی سزا دے حاجی نصیر الدین نے خطاب میں کہا ملک اور عوام کی کسی کو پرواہ نہیں فنکشنل لیگ قومی مفادات کا تحفظ کر ے گی تقریب میں سردار اعزاز ، خواجہ عبدالسلام، علامہ محمود زبیر، ملک سعید احمد، رانا محمد سہیل، ظہیر الدین، عظیم شہاب، شیخ عابد، طارق نیازی، شیخ منیر احمد، لیاقت ڈوگر، بلال خاکوانی، رائو عرفان، محمد اسلم ، صدیق قریشی اور حافظ اکرم نے شرکت کی۔